رشتے کروانے والی خاتون نے عرب لڑکیوں سے لاکھوں روپے لوٹ لئے، دراصل یہ عورت کون تھی؟ حقیقت سامنے آئی تو پولیس والے بھی دنگ رہ گئے

رشتے کروانے والی خاتون نے عرب لڑکیوں سے لاکھوں روپے لوٹ لئے، دراصل یہ عورت ...
رشتے کروانے والی خاتون نے عرب لڑکیوں سے لاکھوں روپے لوٹ لئے، دراصل یہ عورت کون تھی؟ حقیقت سامنے آئی تو پولیس والے بھی دنگ رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ پر عرب لڑکیوں کو رشتہ کروانے کا دھوکہ دے کر بھاری رقوم لوٹنے والی مشہور ’خاتون‘ ام ریم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور آپ یہ جان کر حیران ہونگے کہ ناصرف اس کا کاروبار جعلی ہے بلکہ اس کی جنس بھی جعلی نکلی ہے ۔
نیوز سائٹ ایمریٹس 247 نے اخبار امارات الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ پولیس کو متعدد لڑکیوں کی طرف سے شکایات موصول ہوئی تھیں کہ انہیں آن لائن رشتے کروانے والی خاتون ام ریم نے دھوکہ دے کر لوٹ لیا تھا۔ ان لڑکیوں کا کہنا تھا کہ ام ریم نے اچھا رشتہ ڈھونڈنے کے لئے ان سے بھاری فیس وصول کی اور پھر غائب ہوگئی۔ جب درجنوں شکایتیں موصول ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تو انکشاف ہوا کہ یہ دھوکہ باز دراصل ایک نوجوان ہے جو رشتے کروانے والی خاتون کا روپ دھار کر بے شمار خواتین اور مردوں کو لوٹ چکا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کی عمر 20 سال سے کچھ زیادہ ہے۔

سعودی پولیس کی غریب سبزی فروش کے ساتھ ایسی خوفناک حرکت کہ ملک میں ہنگامہ برپاہوگیا، انٹرنیٹ صارفین سراپا احتجاج
اس نے 70 ہزار درہم بٹورنے کا اعتراف کیا، لیکن خدشہ ہے کہ اصل رقم کہیں زیادہ ہے، لہٰذا اس کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جاسکیں۔ اس کے دھوکے کا شکار ہونے والوں میں خواتین اور نوجوان لڑکیوں کی بہت بڑی تعداد شامل ہے، جبکہ مردوں کی ایک بڑی تعداد بھی متاثرہوئی ہے۔ متاثرین کی اکثریت کا تعلق خلیجی ممالک سے بتایا گیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -