نوجوان لڑکی کو پراسرار بیماری ڈاکٹروں تشخیص میں ناکام ہو گئے تو انٹرنیٹ صارفین نے مشکل حل کر دی،انتہائی حیران کن واقعہ

نوجوان لڑکی کو پراسرار بیماری ڈاکٹروں تشخیص میں ناکام ہو گئے تو انٹرنیٹ ...
نوجوان لڑکی کو پراسرار بیماری ڈاکٹروں تشخیص میں ناکام ہو گئے تو انٹرنیٹ صارفین نے مشکل حل کر دی،انتہائی حیران کن واقعہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)ڈاکٹروں نے اس کی مورثی مرض کے علاج کا جواب دے دیا تھا لیکن پھر اس بہادر خاتون نے سوشمل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے اپنے دوستوں اور لوگوں سے اس بیماری کے بارے میں پوچھا تو وہ اس سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ایک نوجوان لڑکی شینی ایڈیلی روز ویب سائٹ(Imgur)پر شیئر کیا کہ متعدد زخموں، ٹوٹی ہوئی ہڈیوںاور مستقل درد کی وجہ سے اس کے لئے اس کا کریئر بطور ڈانسر ختم ہونے کے نزدیک ہے ۔اس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں اور ماہر اعصاب نے اسے بتادیا تھا کہ وہ زندگی میں اس بیماری کی وجہ سے وہ دوبارہ ڈانس نہیں کرپائے گی۔’میری ہنستی ہوئی تصویر کو دیکھ کر خوش نہ ہوں کیونکہ مجھے ایسی مورثی بیماری ہے جس کا کوئی علاج نہیں،مجھے اپنی بیماری کا بھی علم نہیں ہوپارہا تھا۔‘تاہم جب ایمگر صارفین نے اسے بتایا کہ اسے Ehlers-Danlos syndrome (EDS)ہے تو وہ بھی مان گئی کہ اسے یہی بیماری لاحق ہے۔یہ ایک ایسی بیماری ہے جو کہ وراثت میں ملتی ہے اور اس میںمبتلا افرادکے ٹشوز کمزور ہونے کے ساتھ خون کی شریانیں،ہڈیاں اور ڈھانچہ ہل جاتے ہیں اور تمام جسم کی ہڈیوں میں شدید درد رہتی ہے۔صرف12سال کی عمر میں روز کی بازو اور ٹانگوں کی ہڈیاں متاثر اور ٹوٹنے لگیں تھیں اور وہ ویل چیئر پر لگ گئی تھی۔پھر اس کا علاج کامیاب رہا اور وہ ڈانس کرنے لگی لیکن یہ بیماری2012ءمیں شدید ہوگئی اور وہ بستر سے لگ گئی۔اس کی کمر میں شدید درد،سر میں درد اورٹانگوں اور پٹھوں کی کمزوری کی وجہ سے اس کی زندگی میں اندھیرا چھا گیا،ڈاکٹروں کو بھی اس کی بیماری کا علم نہیں ہوپارہاتھا۔پھرایمگر کیمدد سے اس کی بیماری کی درست تشخیص ہوئی اور اب اس کا علاج کامیابی سے جاری ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -