لاہورچیمبر انتظامیہ نے پیسے لے کر کارکردگی ایوارڈ فروخت کیے: امجد چودھری

لاہورچیمبر انتظامیہ نے پیسے لے کر کارکردگی ایوارڈ فروخت کیے: امجد چودھری

  

لاہور (کامرس رپورٹر)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اپوزیشن گروپ کے لیڈر محمد امجد چودھری نے لاہور چیمبر کی انتظامیہ پر پیسے لے کر کارکردگی ایوارڈ فروخت کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور جن کمپنیوں اور اداروں کو گولڈ میڈل اور ٹرافیاں دیں گئیں ہیں ان سے تین سے سات لاکھ روپے وصول کئے گئے ہیں جبکہ کارکردگی ایوارڈز کے لئے کوئی معیار طے نہیں دیا گیا اور ان ایوارڈز کا واحد معیار لاکھوں روپے اکٹھا کرکے اپنی تشہیری مہم چلانا ہے۔انہوں نے چیمبر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اچومنٹ ایوارڈ کے حوالے سے وصول کی گئی رقم کو فوری طور پر میرٹ پرآنے والے صنعتکاروں اور تاجروں کو واپس کیا جائے۔

ایوارڈ کا اجراء صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر ہونا چاہئے اور یہ لاہور سے تعلق رکھنے والے تاجروں اور صنعتکاروں کا حق ہے،اگر انہوں نے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے تو انہیں ایوارڈ بغیر کسی رقم لئے عزت اور احترام کے ساتھ دئیے جانیں چاہئیں۔ اس ضمن میں انہوں نے مزید کہا کہ چیمبر حزب اختلاف کامنشور ہے کہ ایوارڈ بغیر پیسے کے دئیے جائیں گے اور اگر ایسا نہیں کیا جاتا تو یہ ٹریڈ ایرگنائزیشن رولز کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے ایوارڈ وصول کنندہ کو بھی دعوت دی کی اگر وہ چاہئیں تو حزب اختلاف سے ان کی رقم کی وصولی کے سلسلے میں ان کی ہر طرح سے معاونت کرے گی۔

مزید :

کامرس -