کراچی،ٹی ڈی اے پی کی پاکستان ٹریڈ کارواں نمائش میں لوگوں کی گہری دلچسپی

کراچی،ٹی ڈی اے پی کی پاکستان ٹریڈ کارواں نمائش میں لوگوں کی گہری دلچسپی

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)ٹریڈ دیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی پاکستان ٹریڈ کاروان نمائش میں لوگوں کی بڑی تعداد میں گہری دلچسپی ظاہر کر رہی ہے ، پاکستان ٹریڈ کاروان ٹی ڈی اے پی کا پاکستان اور وسطی ایشیا کے ملکوں میں تجارتی تعلقات بڑھانے کے لیے اہم اقدام ہے جو وسطی ایشیا میں پاکستانی مصنوعات کی عکاس ہے ۔ ٹیکسٹائل بالخصوص گارمنٹس اور ایگرو اور ہینڈی کرافٹ مصنوعات میں خاص دلچسپی دیکھنے میں آئی جبکہ ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ، ریٹیل سرگرمیوں میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے ۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق تجارتی طور پر قازقستان شمالی ممالک جیسے روس یا مشرق میں چین کے ساتھ شامل کیا جاتا ہے ۔ جنوبی ایشیا میں تجارتی یک جہتی کم ہونے کے باوجود ، پاکستانی مصنوعات کی الماتی میں اعلیٰ سطح کی نمائش پر لوگوں میں خوشگوار حیرانی پائی گئی ہے ۔ پاکستانی مصنوعات کی اقتصادی مسابقت ہونے کی وجہ سے ، قازق کمپنیاں تیزی سے ٹیکسٹائل ، چاول اور پھلوں کی درآمد کر رہی ہیں۔

لوگوں نے فیشن گارمنٹس خریدنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔پاکستان ایکسپو 2017 میں شرکت کر رہا ہے جس سے دونوں ملکوں کے کاروباری حضرات کے لیے درمیان مفید باہمی معاونت کے نئے شعبوں کی دریافت کے مواقع فراہم ہوں گے ۔ ایکسپو 2017 میں پاکستانی پویلین پاکستانی مصنوعات ، ثقافت اور کھانوں کی نمائش کر کے بھرپور فائدہ اُٹھائے گا ۔

مزید :

کامرس -