عراق: ڈیڑھ سال کے دوران 3436 داعشی جنگجو ہلاک

عراق: ڈیڑھ سال کے دوران 3436 داعشی جنگجو ہلاک

بغداد( آن لائن )عراقی حکام کے مطابق سنہ 2015ء کے اوائل سے اب تک پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے دولت اسلامیہ کہلوانے والے گروپ’’داعش‘‘ کوغیر معمولی جانی نقصان سے دوچار کیا گیا ہے۔عراقی وزارت دفاع کے زیرانتظام داعش کے خلاف قائم کردہ آپریشن کنٹرول روم کے ترجمان کرنل سعد معن نے بغداد میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ جنوری 2015ء کے بعد وفاقی پولیس نے داعش کے 3436 جنگجوؤں کو ہلاک کیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ پولیس کی کارروائیوں میں پچھلے سال کے آغاز سے اب تک 318 اہم قصبے واپس لیے گئے اور 232 ماہر نشانہ بازوں سمیت 3436 داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔کرنل سعد معن کا کہنا تھا کہ پولیس کی کارروائیوں میں داعش کے زیراستعمال 165 گاڑیاں اور دھماکہ خیز مواد کے 280 ذخیروں کو تباہ کیا گیا جب کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر 201 اسلحہ کے ٹھکانے بھی پکڑے گئے۔خیال رہے کہ عراق میں سنہ 2014ء کے وسط سے مقامی سیکیورٹی ادارے امریکا کی قیادت میں داعش کے خلاف برسر جنگ ہیں۔ عراقی فوج ملک کے شمال مغربی علاقوں کے کئی شہر اور دیہات اب تک داعش سے واپس لے چکی ہے۔

مزید : عالمی منظر