2060ء تک ساحلی شہروں میں سیلاب سے ایک ارب لوگ متاثر ہوں گے

2060ء تک ساحلی شہروں میں سیلاب سے ایک ارب لوگ متاثر ہوں گے

لندن (اے پی پی)ایک برطانوی امدادی ادارے کرسچیئن ایڈ نے خبردار کیا ہے کہ2060ء تک دنیا بھر کے مختلف ساحلی شہروں میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث تباہ کن سیلاب سے ایک ارب کے قریب لوگ متاثر ہوں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کرسچیئن ایڈ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ کاربن سے سب سے زیادہ آلودہ تین ممالک کے لوگوں کو سب سے زیادہ خطرہ ہے۔امریکا، چین اور بھارت کے لوگوں کو ماحولیاتی آلودگی کے سبب سمندر کی سطح میں اضافے، طوفانوں اور انتہائی شدید موسموں کا سامنا ہوسکتا ہے۔ادارے کے مطابق بھارت کی ڈھائی کروڑ آبادی والے شہر کولکتہ اور ممبئی میں انتہائی خطرے کا شکار ہیں۔ادارے کی جانب سے مرتب کردہ فہرست کے مطابق انتہائی خطرے کا شکار 7شہر ایشیا میں ہیں جبکہ امریکی شہر میامی آٹھویں نمبر پر ہے۔ادارے سے حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی حدت میں کمی کے لیے اقدامات کریں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے منصوبے بنائیں۔

مزید : عالمی منظر