بھارت: بارات دیکھنے کی شوقین خواتین بالکونی نیچے گرنے سے زخمی

بھارت: بارات دیکھنے کی شوقین خواتین بالکونی نیچے گرنے سے زخمی

کانپور( آن لائن ) بھارتی شہر کانپور میں بارات دیکھنے والی چھبیس خواتین بالکونی نیچے گرنے سے زخمی ہو گئیں۔کانپور کی دو منزلہ رہائشی عمارت پر دو درجن سے زیادہ خواتین نیچے سے گزرنے والی بارات دیکھنے جمع ہوئیں کہ بالکونی زیادہ وزن برداشت نہ کر سکی اور نیچے جا گری۔ واقعے میں چھبیس خواتین زخمی ہو گئیں ، حادثے کی فوٹیج بارات میں شامل ایک مہمان نے اپنے موبائل میں قید کرلی ۔

مزید : عالمی منظر