نواز شریف زیادہ دیر اقتدار کی کرسی سے نہیں چمٹ سکتے،یاسین گھمن
جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف پریٹوریا منتانہ کے رہنما یاسین گھمن نے کہا ہے کہ نوازشریف پاناما لیکس کے بھنور میں پھنس چکے ہیں مسلم لیگ ن کے حواری اُن کو بچا نہیں سکیں گے۔ جن اثاثوں سے لاتعلقی ظاہر کی جا رہی تھی وہ وزیر اعظم کی ملکیت نکلے ہیں نواز شریف زیادہ دیر اقتدار کی کرسی سے نہیں چمٹ سکتے۔ راتوں رات ارب پتی بننے والوں کا یوم حساب آن پہنچا ہے روز نامہ پاکستان کے بیوروچیف ندیم شبیر سے گفتگو کرتے ہوئے یاسین گھمن نے کہا کہ نوازشریف کے صاحبزادے اتنے ذہین نہیں کہ چند دنوں میں ہی امیر ترین شمار ہونے لگے، انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی اخلاقی فتح ہوچکی ہے ،ہر سطح پر تحریک انصاف کا موقف ہی تسلیم کیا جارہا ہے،کسان،مزدور،تاجر ،وکیل ،دانشور،ڈاکٹر ،استاد سب تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور کرپٹ حکمران سے نجات چاہتے ہیں۔