جوہانسبرگ:آف شور پر شور مچانے والوں کی اپنی کمپنیاں نکل آئی ہیں،سید محسن عباس

جوہانسبرگ:آف شور پر شور مچانے والوں کی اپنی کمپنیاں نکل آئی ہیں،سید محسن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) جنوبی افریقہ کے عوامی و سماجی رہنما سید محسن عباس نے کہا ہے کہ آف شور پر شور مچانے والوں کی اپنی کمپنیاں نکل آئی ہیں، وزیراعظم نواز شریف کھلی کتاب کی مانند ہیں، جب سے سیاست میں آئے صاف اور شفاف رہے، فوج سمیت دیگر ادارے ایک پیج پر ہیں۔روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آف شور پر شور مچانے والوں کی اپنی کمپنیاں نکل آئی ہیں اور یہ طوفان چند لوگوں کا ہے ، 2018ء میں عوام مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیکر مزید مستحکم کریں گے۔اپوزیشن شور مچانا بند کرے اور ملک کو آگے بڑھنے دے،ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کے لئے وزیراعظم دن رات ایک کئے ہوئے ہیں،عمران خان اگر کچھ کرنا چاہتے ہیں تو کے پی کے میں کریں اور2018ء کا انتظار کریں۔

مزید :

عالمی منظر -