انقرہ، قدامت پسند جماعت کے اراکین کو کانفرنس کے مقام تک پہنچنے سے روک دیا

انقرہ، قدامت پسند جماعت کے اراکین کو کانفرنس کے مقام تک پہنچنے سے روک دیا

  

انقرہ(اے پی پی)ترک دارالحکومت انقرہ میں پولیس نے قدامت پسند جماعت نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے اراکین کو کانفرنس کے مقام تک پہنچنے سے روک دیا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ کانفرنس ایک ہوٹل میں منعقد ہونے والی تھی۔ نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کی خصوصی کانگریس میں شرکاء اپنے موجودہ لیڈر دولت بہاجیلی کی قیادت پر عدم اعتماد کرنے والے تھے۔ ترک صدر رجب طیب اردوآن کی اے کے پارٹی دستور میں جو ترامیم چاہتی ہے، اْس کی حمایت کرنے والوں میں بہاجیلی بھی شامل ہیں۔ پارٹی کانگریس کے شرکاء نے پولیس ایکشن کی ذمہ داری حکمران جماعت پر ڈالی ہے۔ دوسری جانب نیشنلسٹ پارٹی کے بیشتر اراکین اردوآن منصوبے کے مخالف ہیں۔واضح رہے کہ بہاجیلی دو دہائیوں سے زائد عرصے سے نیشنلسٹ پارٹی کی قیادت سنبھالے ہوئے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -