بھارت نے کنٹرول لائن کے آس پاس کے کئی دیہات کی مکمل تار بندی کر لی

بھارت نے کنٹرول لائن کے آس پاس کے کئی دیہات کی مکمل تار بندی کر لی

  

سری نگر(کے پی آئی)عوامی اتحاد پارٹی صدر انجینئر رشید نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے کنٹرول لائن کے آس پاس کے کئی دیہات کی مکمل تار بندی کر لی ہے جسکی وجہ سے شہری محصور ہوکر رہ گئے ہیں ۔ انجینئر رشید نے کنٹرول لائن کے آس پاس کے کئی دیہات کو عملی طور تار بندی کے اندر قید کرکے سبھی بنیادی سہولیات سے محروم رکھے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انجینئر رشید نے کہا کہ نام نہاد حد بندی لکیر کے قریبی دیہات جیسے سلی کوٹ،سورا،ہتھ لنگا وغیرہ،کے ارد گرد تاربندی کرکے یہاں کے لوگوں کو عملا ایک جیل میں بند کردیا گیا ہے اور یہ سارا علاقہ بنیادی ضروریات و سہولیات سے محروم ہے۔انجینئر رشید نے کہا کہ علاقے کے دورے کے دوران انہوں نے پایا کہ ایک طرف یہ علاقہ صحت،تعلیم،سڑک رابطے اور اس طرح کی بنیادی ضروریات سے محروم ہے تو دوسری جانب یہاں کی تاربندی کرکے لوگوں کو قید کرلیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فوج نے پورے علاقے کی تاربندی کرکے یہاں داخلے اور اخراج کے لئے پھاٹک لگائے ہیں اور ناقابل یقین اور حیرت زدہ کرنے والی حقیقت یہ ہے کہ مذکورہ علاقہ کے لوگ اپنی مرضی سے نقل و حرکت بھی نہیں کرسکتے ہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -