راولپنڈی میں منی ٹرک اور مسافر وین کے درمیان تصادم سے پانچ افراد جاں بحق،8زخمی

راولپنڈی میں منی ٹرک اور مسافر وین کے درمیان تصادم سے پانچ افراد جاں ...
راولپنڈی میں منی ٹرک اور مسافر وین کے درمیان تصادم سے پانچ افراد جاں بحق،8زخمی

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی روڈ پر مسافر وین اور منی ٹرک کے درمیان تصادم کے باعث 5 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر وین اور منی ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں ایک بچی اور تین خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ زخمیوں کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹی ایچ کیو اسپتال فتح جنگ منتقل کیا۔ وین راولپنڈی سے مسافروں کو لے کر جنڈ جا رہی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ وین کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

مزید :

راولپنڈی -