مانچسٹر یونائیٹڈ اور بورن ماؤتھ میں میچ آج دوبارہ کھیلا جائے گا

مانچسٹر یونائیٹڈ اور بورن ماؤتھ میں میچ آج دوبارہ کھیلا جائے گا

لندن(آن لائن)پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے سٹیڈیم سے ملنے والا مشتبہ پیکٹ تربیت میں استعمال ہونے والا آلہ تھا۔مانچسٹر میں بم ڈسپوزل سکواڈ نے اس مشتبہ پیکٹ کو دھماکے سے تباہ کر دیا تھا اور کہا تھا کہ اس سے پیکٹ سے دھماکہ نہیں ہو سکتا تھا۔میچ اب دوبارہ منگل کو برطانیہ کے وقت کے مطابق آٹھ بجے کھیلا جائے گا۔گریٹر مانچسٹر کے میئر اور پولیس کمشنر نے کہا ہے کہ’ یہ صورتحال ناقابل قبول ہے اور وہ فوری تحقیقات چاہتے ہیں کہ یہ کیسے ہوا اور کیوں ہوا اور اس کا ذمہ دار کون ہے۔‘خیال رہے کہ پیکٹ ملنے کی وجہ سے انگلش پریمیئر لیگ کے آخری دن مانچسٹر یونائیٹڈ اور بورن متھ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ منسوخ کر دیا گیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی