دورہ انگلینڈ ،سینئرز کے بعد جو نیئرز کھلاڑیوں کے بھی فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

دورہ انگلینڈ ،سینئرز کے بعد جو نیئرز کھلاڑیوں کے بھی فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)دورہ انگلینڈ کی تیاری کیلئے پاکستان اے ٹیم کے کھلاڑیوں نے ٹریننگ شروع کر دی ہے۔پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی )نے نوجوان کھلاڑیوں کے بھی فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان اے ٹیم بھی اگلے ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں انگلینڈ اے اور سری لنکا اے کے خلاف تین تین ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلے گی۔پاکستان اے اور سری لنکا اے کے درمیان دو چار روزہ میچز بھی ہوں گے۔پی سی بی کے ترجمان کے مطابق 25 کھلاڑیوں کو پہلے ہی کیمپ میں مدعو کیا جا چکا ہے۔

جہاں ان کے فٹنس ٹیسٹ بھی ہوں گے، باسط علی کو ہیڈ کوچ اور کبیر خان کو کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی