قومی جوڈو کھلاڑی شاہ حسین شاہ کو شکست ، اولمپک گیمز سے باہر

قومی جوڈو کھلاڑی شاہ حسین شاہ کو شکست ، اولمپک گیمز سے باہر

  

سلام آباد(آن لائن) قومی جوڈو کھلاڑی شاہ حسین شاہ برازیل میں ہونے والے اولمپک گیمز سے باہر ہو گئے۔ شاہ حسین شاہ کو برازیلین کھلاڑی کے ہاتھوں پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شاہ حسین شاہ کو فیڈریشن، پاکستان سپورٹس بورڈ اور وزارت بین الصوبائی رابطہ نے 2 سال اولمپک کوالیفکیشن راؤنڈ میں مواقع فراہم کئے تاہم وہ کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے اور برازیل میں ہونے والے اولمپک گیمز سے باہر ہوگئے۔پاکستان جوڈو فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق قازغستان کے شہر الماتے میں اولمپک کے آخری کوالیفائی راؤنڈ میں شاہ حسین شاہ کا مقابلہ برازیل کے کھلاڑی کے ساتھ تھا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ 5 منٹ تک جاری رہا تاہم شاہ حسین شاہ کوبرازیل کے کھلاڑی نے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست دے کر برایل میں ہونے والے اولمپک گیمز سے باہر کردیا۔شاہ حسین شاہ اگر ایونٹ میں طلائی تمغہ حاصل کرلیتا تو وہ اولمپکس گیمز کیلئے کوالیفائی کر سکتا تھا تاہم انہوں نے پہلے ہی میچ میں ہتھیار ڈال دیئے۔ دوسری جانب پاکستان جوڈوفیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان نے کہا ہے کہ شاہ حسین شاہ کو برازیل میں ہونے والے اولمپک گیمز کیلئے گزشتہ دو سالوں میں 12 اولمپک کوالیفکیشن راؤنڈ کیلئے مواقع فراہم کئے جس پر فیڈریشن، وزارت بین الاصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے بے حد مشکور ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ دو سالوں میں شاہ حسین شاہ کی عالمی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔ دوسال قبل ان کی عالمی رینکنگ165 ویں تھی تاہم وہ اب 52 رینکنگ پر آگئے ہیں۔ اس دوران وہ 44 ویں رینکنگ پر بھی آگئے تھے لیکن اولمپک کوالیفکیشن راؤنڈ میں وہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا جس کی توقع کی گئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ اگر فیڈریش 2020ء ٹوکیو اولمپکس گیمز کیلئے ابھی سے مواقع دینا شروع کرے تو امید ہے ہمارے دو کھلاڑی آنیوالے اولمپکس گیمز کیلئے کوالیفائی کرے گا۔

۔#/s#

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -