فیم سپورٹس فٹ بال لیگ ،بابا کارگو کلب نے مراد کلب کو ہرا دیا

فیم سپورٹس فٹ بال لیگ ،بابا کارگو کلب نے مراد کلب کو ہرا دیا

لاہور (ا ین این آئی) دوسرا سالانہ فیم سپورٹس فٹ بال لیگ 2015-16 کے سپرراؤنڈ کے تحت سی یو پارک کیمپس یوناءؑ یڈ فٹ بال گراؤنڈ نیو کیمپس میں بابا کارگو کلب نے مراد کلب کو سخت مقابلے کے بعد اوون گول کی بدولت واحد گول سے شکست دے دی۔ یونیورسٹی کے سٹاف اور پروفیسرز صاحبان اپنی فیملی کے ساتھ یہ دلچسپ میچ دیکھنے کے لیے گراونڈ میں آئے ہوئے تھے اور دونوں ٹیموں کے عمدہ کھیل سے محظوظ ہوتے رہے۔دونوں طرف سے کئی جارہانہ مووومنٹ دیکھنے میں آئیں لیکن ناقص فنشنگ آڑے آتی رہی۔ کھیل کے 22 ویں منٹ میں بابا کارگو کلب کے ظہیر نے مڈ سے علی کو پاس دیالیکن مراد کلب کے دفاعی کھلاڑی وحید نے بال کو کلیر کرنا چاہا لیکن بال ان کے اپنے ہی گول پوسٹ میں چلی گئی ۔

اس طرح اوون گول کی بدولت بابا کارگو کلب کو ایک گول کی سبقت حاصل ہو گئی۔اس طرح پہلا ہاف بابا کارگو کلب کے حق میں رہا۔کھیل کے دوسرے ہاف میں دونوں طرف سے جوابی حملوں کی بھرمار دیکھنے میں آئی۔لیکن میچ ٹریولنگ کے شدید فقدان اور ناقص فنشنگ مزید گول کرنے نہ کرنے پر حاوی رہی۔ اس طرح بابا کارگو کلب واحد گول کی بدولت سرخرو ہوکر میدان سے نکلی۔ اس میچ کے ریفری محمد امجد،فرسٹ اسسٹنٹ ریفری افضل ماسٹر، سیکنڈ اسسٹنٹ ریفری افضل باری جبکہ میچ کمشنر حاشر اکرم تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی