ایبٹ آباد فٹنس کیمپ ، صرف 3کرکٹر ایک کلومیٹر کا فاصلہ چھ منٹ میں طے کرسکے

ایبٹ آباد فٹنس کیمپ ، صرف 3کرکٹر ایک کلومیٹر کا فاصلہ چھ منٹ میں طے کرسکے

  

ایبٹ آباد(آن لائن) ایبٹ آباداد بوٹ کیمپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس کاپول کھل گیا تیس میں سے انتیس کرکٹر 4فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہوگئے، ٹرینر کا کہنا ہے تمام کھلاڑیوں کو وزن کم کرنے کی ضرورت ہے۔تفصیلات کیمطابق ایبٹ آباد میں جاری بوٹ کیمپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تیس کھلاڑیوں کوشامل کیاگیا ہے، پہلے دو دن ، دوڑ ، پش اپس اور سپرنٹ لگوائی گئیں جس میں کھلاڑی توقعات پر پورا نہیں اترسکے ٹیسٹ ٹیم کپتان مصباح الحق اور یونس خان بھی ٹرینرزکومتاثرنہ کرسکے۔ تیس میں سے انتیس کھلاڑی فٹنس کے چار ٹیسٹ پاس نہ کرسکے ایک کلومیٹر کا فاصلہ چھ منٹ میں طے کرنے میں صرف تین کھلاڑی کامیاب ہوپائے۔ٹرینرزکی جانب سے کھلاڑیوں کے زائد وزن کو فوری مسئلہ قراردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق فوادعالم پش اپس میں کامیاب رہے تاہم دوڑ ٹیسٹ میں ناکام رہے محمدحفیظ،حارث سہیل،یاسرشاہ ،ذوالفقار بابر اورعمادوسیم فٹنس کیمپ میں شامل ہونے سے قبل ہی ان فٹ ہو چکے ہیں ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -