اسلام آباد گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ ستمبر میں کھیلی جائے گی

اسلام آباد گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ ستمبر میں کھیلی جائے گی

اسلا م آباد (این این آئی)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے کہا ہے کہ اسلام آباد گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ رواں سال ستمبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین میں نیٹ بال کھیل کے فروغ کیلئے مختلف شہروں میں ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اسلام آباد، فیصل آباد، بہاولپور، پشاور، کوئٹہ، ملتان شامل ہیں۔ ان ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والی لڑکیوں کو بیرون ملک تربیت کے لئے بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے پہلی اسلام آباد گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ رواں سال ستمبر میں کھیلی جائے گی جس میں بارہ ٹیموں کو رکھا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی