پاکستان نیٹ بال فیڈریشن2افیشلز کورواں سال ورلڈ نیٹ بال سیریز کیلئے آسٹریلیا بھیجے گا

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن2افیشلز کورواں سال ورلڈ نیٹ بال سیریز کیلئے آسٹریلیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سلام آباد(آن لائن)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن 2 افیشلز کورواں سال ورلڈ نیٹ بال سیریز کیلئے اسٹریلیا بھیجے گا۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر ارائیں کے مطابق ورلڈ نیٹ بال سیریز رواں سال 6سے12اگست تک اسٹریلیا کے شہر ملبورن میں منعقد ہوگی جس میں سید توقیر احمد اور میجر سلیم پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ نیٹ بال سیریز میں شرکت کے لئے اسٹریلیا نے باضابطہ طور پر ہمیں دعوت نامہ بھیجوایا اس لئے ہم نے وہاں پر افیشلز کو بھیجوانے کا فیصلہ کیا۔
‘ نیٹ بال سیریز میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے افیشلز نیٹ بال کے حوالے سے لیکچر دیں گے۔ انہوں اس سیریز میں نیٹ بال کھیل کے نئے رولز اور نیٹ بال کھیل کو فاسٹ کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ حیال کیا جائے گا۔