حال میں ریلیزہونے والی ’’ہوٹل‘‘بین الاقوامی معیار کی فلم ہے،میرا
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ حال ہی میں ملک بھر میں عام نمائش کیلئے ہیش کی جانے والی فلم ’’ہوٹل‘‘بین الاقوامی معیار کی ثابت ہوئی ہے۔وہ گزشتہ روزمقامی سنیما میں فلم’’ہوٹل ‘‘کے پریس شو کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرری تھیں۔میرا نے کہا کہ ’’ہوٹل ‘‘کو دہلی فلم فیسٹول میں پیش کیا گیا تھا اس فیسٹول میں فلم میں بہترین اداکاری کرنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا جب مجھے ایوارڈ سے نوازا گیا تو اس وقت لیجنڈ بالی ووڈ ڈائریکٹر سبھاش گھئی سمیت کئی نامور شخصیات موجود تھیں۔ایک سوال کے جواب میں میرا نے بتایا کہ اس فلم میں میرا رول انتہائی جاندار ہے اس میں پرفارمنس کا بے حد مارجن موجود ہے ’’ہوٹل ‘‘کو کینز فلم فیسٹول میں بھی بھیجا جا رہا ہے امید ہے کہ یہ وہاں بھی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگی۔اس فلم کے ڈائریکٹر خالد کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے انہوں نے جس طرح ایک ایک سین پر محنت کی ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے اس وقت مجھے اور پاکستان فلم انڈسٹری کو میڈیا کی مکمل سپورٹ کی ضرورت ہے ۔ہماری فلمیں مسلسل کامیابی سے ہمکنار ہورہی ہیں جو کہ بہت خوش آئند بات ہے۔پریس شو میں سورج بابا ،شہزاداور اداکار عمران احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔