جدید ٹیکنالوجی سے پاکستانی فلم انڈسٹری کو بچا یاجاسکتا ہے،ماہم مرزا

جدید ٹیکنالوجی سے پاکستانی فلم انڈسٹری کو بچا یاجاسکتا ہے،ماہم مرزا
جدید ٹیکنالوجی سے پاکستانی فلم انڈسٹری کو بچا یاجاسکتا ہے،ماہم مرزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وماڈل ماہم مرزانے ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور اعلی معیار ہی پاکستانی فلم انڈسٹری کو بچا یاجاسکتا ہے ۔ ماہم مرزا نے کہا کہ اب لاکھوں روپے سے فلمیں بنانے کا دور گزر چکا اب کروڑوں اور اربوں لگانا ہوں گے میں ہمیشہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے حالات کو قریب سے دیکھتی رہتی ہوں بہت جلد خود بھی انڈسٹری کے لئے اعلی معیار کی فلم بناؤں گی۔میں ان دنوں ڈرامہ سیریل’’چاہت میرے دل کی‘‘میں اہم کردار ادا کررہی ہوں ۔اس ڈرامے میں میرے ساتھ سٹیج کے معروف اداکار عمران خان کام کررہے ہیں۔ نجی چینل کے لئے بنائی جانے والی یہ ڈرامہ سیریل جلد آن ائیر ہوگی۔میری منزل سلور سکرین ہے بہت جلد فلموں میں کام کرتی نظر آؤں گی۔

مزید :

کلچر -