سونیا حسین اور دانش تیمور‘عرفان ملک کی ان ٹائٹل فلم میں کاسٹ

سونیا حسین اور دانش تیمور‘عرفان ملک کی ان ٹائٹل فلم میں کاسٹ

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹرعرفان ملک نے اپنی فلم کا آغازکردیا ہے جس میں انہوں نے سونیا حسین اور دانش تیمورکومرکزی کرداروں میں کاسٹ کیا۔فلم کی دیگر تفصیلات پوشیدہ رکھی جارہی ہیں تاہم شوٹنگ تسلسل سے جاری ہے۔اس بارے میں سونیا حسین نے’’پاکستان‘‘کوبتایا کہ فلم کا سکرپٹ بہت اچھا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں اس فلم کا حصہ ہوں۔پاکستان میں اب روایتی فلمیں نہیں بلکہ جدید دور کے مطابق فلمیں بنائی جارہی ہیں جن میں ہرفنکار کام کا خواہش مند ہے ۔ایک سوال کے جواب میں سونیاحسین نے بتایا کہ میری پہلی فلم’’مور‘‘کے بعد مجھے بہت سی فلموں میں کام کی پیشکش تھی لیکن میں نے بہت سے سکرپٹ صرف اسی لئے مستردکردیئے کیونکہ ان میں کچھ بھی نیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عرفان ملک مکمل فلمی بیک گراؤنڈ سے تعلق رکھتے ہین جوا س سے پہلے بھی بہت سے معیاری پراجیکٹ کرچکے ہیں۔ وہ اپنی اس فلم پر بہت محنت کررہے ہیں جس کا رزلٹ انشاء اللہ بہت اچھا نکلے گا۔سونیا حسین نے بتایا کہ میں کئی ٹی وی پراجیکٹ بھی کررہی ہوں جو عنقریب آن ائر ہوں گے۔یاد رہے کہ عرفان ملک ماضی کے معروف فلم میکر پرویز ملک کے صاحبزادے ہیں جو اسے قبل کئی شاندار پراجیکٹ کرچکے ہیں۔

مزید : کلچر