ٹاپ ماڈل واداکارہ آمنہ الیاس کا ایک بار پھر آئٹم گرل بننے سے انکار

ٹاپ ماڈل واداکارہ آمنہ الیاس کا ایک بار پھر آئٹم گرل بننے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ٹاپ ماڈل واداکارہ آمنہ الیاس نے ایک بار پھر آئٹم گرل بننے سے انکار کردیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ انہیں ایک زیرتکمیل فلم کے پروڈیوسر نے اپنی فلم میں آئٹم سانگ کرنے کے لئے رابطہ کیا تو انہوں نے انکار کردیا ۔اس بارے میں آمنہ الیاس کا کہنا ہے مجھے کافی عرصے سے ایسی پیشکش موصول ہورہی ہیں لیکن میں نے سب کو انکارکردیا کیونکہ اب مزید میں آئٹم گرل نہیں بننا چاہتی کیونکہ میں فلم میں کوئی اچھا رول کرنا چاہتی ہوں۔ میں نے فلموں اور ڈراموں میں مختلف کرداروں کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ میں ہر قسم کا کردار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں لیکن اس کے باوجود زیادہ تر لوگ مجھے صرف آئٹم گرل بنانا چاہتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں ماڈلنگ کے ساتھ فلم اورٹی وی بھی کررہی ہوں کیونکہ میں خود کو کسی ایک جگہ محدود نہیں رکھنا چاہتی۔

مزید :

کلچر -