ایوب کھوسہ کا بلیک میل کرنے والے پروڈیوسرز کو سامنے لانے کا فیصلہ

ایوب کھوسہ کا بلیک میل کرنے والے پروڈیوسرز کو سامنے لانے کا فیصلہ

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار ایوب کھوسہ نے فنکاروں کو بلیک میل کرنے اور دھوکہ دینے والے پروڈیوسرز ،ڈائریکٹرز کو سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لئے وہ بہت جلد پریس کانفرنس کریں گے۔اس بارے میں ایوب کھوسہ نے’’پاکستان‘‘کوبتایاکہ ہمارے ملک کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو مختلف طریقوں سے فنکاروں کو نہ صرف بلیک میل کرتے ہیں بلکہ انہیں دھوکہ بھی دیتے ہیں۔اپنی مجبوریوں کی وجہ سے نہ صرف میں بلکہ بہت سے فنکار خاموش رہے ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا کیونکہ میں نے ایسے تمام لوگوں کے رازفاش کرنے اور انہیں منظرعام تک لانے کا فیصلہ کیا۔ایوب کھوسہ نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ ان لوگوں نے نہ صرف مجھے بلکہ آرٹس کونسل اور کئی پروڈیوسرز ،ڈائریکٹرز کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

لیکن کسی نے اب کے بارے میں بات نہیں کی مگر اب میں خاموش نہیں رہوں گا۔

مزید : کلچر