پنجابی فلموں کو زوال آچکا ،سنہری دور کبھی واپس نہیں آسکتا ‘ نرما

پنجابی فلموں کو زوال آچکا ،سنہری دور کبھی واپس نہیں آسکتا ‘ نرما
 پنجابی فلموں کو زوال آچکا ،سنہری دور کبھی واپس نہیں آسکتا ‘ نرما

  

لاہور ( این این آئی) اداکارہ و ماڈل نرما نے کہا ہے کہ پنجابی فلموں کو زوال آچکا ،اب پنجابی فلموں کا سنہری دور کبھی واپس نہیں آسکتا ،گھریلو مصروفیات کے باعث فی الحال شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی ہے بہت جلد واپسی ہو گی ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں اناڑی اور جاہل پروڈیوسروں نے پنجابی فلموں میں فحاشی کو پرموٹ کر کے انڈسٹری کو بدنام کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ہمارے ملک میں سید نور ، حسن عسکری ، جونی ملک اور فیصل بخاری جیسے منجھے ہوئے باصلاحیت لوگ موجود ہیں مگر فنانسروں کی شدید کمی کے باعث زیادہ تعدادمیں پروڈکشن نہیں ہو رہی ہے ۔ اس کے ساتھ لاہور میں تو شوبز سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہیں کیونکہ زیادہ کام کراچی میں ہو رہا ہے اور فنکار بھی اپنے بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔

انہوں نے مزیدکہا کہ سینما گھروں کو بھی گرا کر شاپنگ پلازوں میں تبدیل کیا جا رہا ہے جس کے باعث کوئی نیا فنانسر فلم بنانے کی ہمت نہیں کرتا ۔ ایک سوال کے جواب میں نرما کا کہنا تھا کہ گھریلو مصروفیات کے باعث فی الحال شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی ہے بہت جلد واپسی ہو گی ۔

مزید :

کلچر -