امان اللہ اپنی ذات کے اندر ایک اکیڈمی ہیں،یار محمد صابری
لاہور(فلم رپورٹر)جرمنی میں مقیم پاکستانی نژاد معروف پروڈیوسر اور پروموٹر یار محمد صابری نے کہا ہے کہ امان اللہ کامیڈی کے بادشاہ ہیں ۔ امان اللہ جو بولتے ہیں وہ لکھا جاتا ہے ۔یار محمد صابری نے کہا کہ امان اللہ ایک اداکار کا نام نہیں بلکہ ایک صدی کا نام ہے ۔ انہوں نے ڈرامے میں مزاح کو جو رنگ دیا ہے وہ ان کا کمال ہے اور ایسے لیجنڈ اداکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ۔کامیڈینزنے امان اللہ سے بہت کچھ سیکھا ہے اور وہ حقیقی معنوں میں اپنی ذات کے اندر ایک اکیڈمی ہیں ۔ سٹیج پر مزاحیہ اداکاری کرنے والے اکثر فنکار امان اللہ ، حاجی البیلا ، منور ظریف ، لہری ، علی اعجاز ، ننھا اور رنگیلا کی اداکاری سے متاثر ہو کر آئے ہیں ۔