سعودی عرب میں غیرملکیوں کی تنخواہ میں5فیصد اضافہ ہوا

سعودی عرب میں غیرملکیوں کی تنخواہ میں5فیصد اضافہ ہوا
سعودی عرب میں غیرملکیوں کی تنخواہ میں5فیصد اضافہ ہوا

  

جدہ (محمد اکرم اسد) سرکاری محکموں میں کام کرنے والے سعودی ملازمین کی تنخواہوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے مقابلے میں سرکاری محکموں میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کی تنخواہوں میں 5 فیصد اضافہ ہوا۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال شہریوں کی اوسط تنخواہ 9555 تھی جو امسال پڑھ کر 10154 ہوگئی ہے جبکہ غیر ملکیوں کی اوسط تنخواہ 8824 تھی جو 8425 ہوگئی ہے ۔ا عدادوشمار کے مطابق سماجی انشورنس میں رجسٹرڈ سرکاری ملازمین کی تعداد 208820 بنے جن میں 92 فیصد سعودی شہری ہیں جبکہ 8فیصد غیر ملکی ہیں۔ سماجی انشورنس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 16.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سماجی انشورنس میں مردوں کی تعداد 81فیصد اور خواتین کی شرح 19فیصد ہے جبکہ غیر ملکی مردوں کی شرح 74 فیصد اور خواتین کی شرح 26 فیصد ہے۔

مزید :

عرب دنیا -