ٹیکسٹائل سکیٹر کیلئے زیرو ریٹیڈ کے اعلان پر یکم جنوری سے عملدرآمد کیا جائے: عثمان ذوالفقار

ٹیکسٹائل سکیٹر کیلئے زیرو ریٹیڈ کے اعلان پر یکم جنوری سے عملدرآمد کیا جائے: ...

لاہور (کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کی قائمہ کمیٹی برائے’’ٹیکسٹائل اینڈ الائیڈ پروڈکٹ ‘‘کے چےئرمین میاں عثمان ذوالفقار نے مطالبہ کیاہے کہ حکومت کی طرف سے ٹیکسٹائل سکیٹر کیلئے زیرو ریٹیڈ کے اعلان پر یکم جولائی کی بجائے یکم جنوری سے عملدرآمد کیا جائے،کیونکہ یکم جولائی 2016لمبا عرصہ اور مارچ تا جون2016کے پیسے حکومت کے پاس مزید پھنس جائیں گے اور ریفنڈز مزید بڑھ کر حکومت کیلئے مسائل پیدا کریں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پہلے ہی 200ارب روپے سے زائد کے ریفنڈز ادا نہیں کر پا رہی تو مزید بڑھنے والے ریفنڈز کیسے ادا کر سکے گی جبکہ اس عرصہ میں بہت زیادہ آرڈرز دوسرے ممالک منتقل ہونے سے ایکسپورٹرز پوائنٹ آف نو ریٹرن پر چلے جائیں گے،لہذا حکومت یکم جولائی کا نتظار نہ کرے بلکہ یکم جنوری2016سے ہی ٹیکسٹائل سیکٹر کو زیر و ریٹیڈ کرے۔

مزید : کامرس