ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی فہرست جاری 145تعداد دس لاکھ 48ہزار 550ہو گئی

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی فہرست جاری 145تعداد دس لاکھ 48ہزار 550ہو گئی

لاہور(آن لائن) ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی فہرست جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کرگئی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کی گئی ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ اور زرایع کے مطابق 2015ء میں دس لاکھ 48 ہزار 550 افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں۔

ایک سال میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہواہے۔ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کا نام فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ فہرست میں وزیر اعظم نواز شریف، کلثوم نواز کا نام بھی شامل ہے جب کہ اسحاق ڈار، ہارون اختر145 عمران خان اور احسن اقبال کے نام بھی شامل ہیں۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کا نام لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ ۔#/s#

مزید : کامرس