معروف فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی کی وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف سے اسلام آباد میں ملاقات

معروف فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی کی وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف سے اسلام ...

  

معروف فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی نے وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران فیشن انڈسٹری کے فروغ اوردیگرپراجیکٹس شروع کرنے کیلئے اپنی تجاویزپیش کردیں۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس خصوصی ملاقات کے دوران محمود بھٹی کی اہلیہ جورجیا بھی موجود تھی۔ اس موقع پروزیراعظم نے دونوں کوشادی کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پرمکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروادی۔ تفصیلات کے مطابق فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران پاکستان میں فیشن سکول، کالج اوریونیورسٹی کے علاوہ میڈیکل کالج بنانے کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے فیشن انڈسٹری کی ترقی اوربقاء کیلئے کاپی رائٹ کے قانون پرعملدرآمد کرنے پرزوردیا۔ اس تجویز کووزیراعظم نے سراہا اورمکمل تعاون کا یقین دلایا۔ محمود بھٹی نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بتایا کہ وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات کے دوران انہوں نے مجھ سے فیشن اوردیگرشعبوں کی بہتری کے حوالے سے تجاویز مانگی تھیں، جس پرمیں نے سب سے پہلے کاپی رائٹ کے قانون کوفعال بنانے پرزوردیتے ہوئے کہا کہ جب تک ہمارے ہاں کاپی رائٹ نہیں ہونگے، ہم ترقی نہیں کرسکتے اوراس کے علاوہ انٹرنیشنل برانڈز بھی یہاں نہیں آسکتے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کوپاکستان میں اپنے پراجیکٹس کی تفصیلات سے آگاہ کیا توانہوں نے اس کوبہت سراہا اوراس میں مکمل سپورٹ کی یقین دہانی بھی کروائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات کے بعد میں پاکستان اورفرانس کے تعلقات کومزید بہتربنانے کیلئے بھی اپنا مثبت کردارپیش کرونگا ، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مستحکم ہونگے ۔ واضح رہے کہ محمود بھٹی لاہورمیں فیشن یونیورسٹی اورمیڈیکل کالج بنانے جارہے ہیں، جس کیلئے انہوں نے زمین خرید کرباقاعدہ تعمیر کا کام شروع کروادیا ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -