برائیڈل فیشن ویک ’’دی گولڈ ایڈیشن‘‘ کا شاندارانعقاد
حسن عباس زیدی
فیشن شو برائیڈل کیٹیور ویک ‘ دی گولڈ ایڈیشن کا گزشتہ دنوں کراچی میں شاندار انعقاد کیا گیا۔ یہ ایونٹ ہم نیٹ ورک کی انتہائی فعال و متحرک ٹیم کی جانب سے منعقدکیا گیا ۔حسب روایت اس بار بھی برائیڈل کیٹیور ویک کے انتہائی شاندار اسٹیج نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا جسے فیشن شوز میں اپنے طرز کا واحد اسٹیج قرار دیا جاسکتا ہے۔اس سہہ روزہ فیشن شو کے پہلے دن ملک کے عروسی رجحانات کو یکجا کردیاگیا ۔ہر سال کی طرح اس سال بھی برائیڈ ل شو میں نہ صرف ملک کے مشہور و معروف ڈیزائنرز کے ساتھ ایسے نواردان کی صلاحیتوں کو بھی سامنے لایا گیا ہے جو نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر خود کو منوانے کے خواہاں ہیں۔پہلے دن کا آغاز فہد حسین کے ملبوسات سے کیا گیا جس کے بعد یاسمین زمان‘ ارم خان‘ ایم این آر ڈیزائن‘ تبسم مغل‘ منصور اکرام‘ نوشاد امداد اور سعدیہ مرزا نے اپنی تخلیقات حاضرین کے سامنے پیش کیں۔برائیڈل کیٹیور ویک کی ایک خاصیت مشہور و معروف شخصیات کو بطور شو اسٹاپرپیش کرنا ہے۔ پہلے دن بین الاقوامی شہرت یافتہ عمائمہ ملک تبسم مغل کے ملبوسات کے ساتھ جلوہ افروز ہوئیں‘ اُن کے بعد ثنا بچہ اپنے انتہائی مخصوص انداز میں سعدیہ مرزا کے ملبوسات پہن ریمپ پر آئیں۔اس موقع پر یلغار کی ٹیم نے اچانک اسٹیج پر آکر حاضرین کو حیران کر دیااور ہمایوں سعید ‘عدنان صدیقی ‘ایوب کھوسو‘ عائشہ عمر اور بلال اشرف نے بھی ڈیزائنرز کے ملبوسات کو حاضرین کے سامنے پیش کیا ۔برائیڈل کیٹیور ویک گولڈ ایڈیشن کے حسن و آرائش نبیلہ اوراین جینٹس کی‘ ایونٹ کی ڈائریکٹس اور کوریوگرافی کیتن بھاٹیہ اور جیولری حمنی عامر کی ذمہ داری تھی۔ ایونٹ کی پبلک ریلیشننگ کی ذمہ داری ہم نیٹ ورک کے پی آر ڈپارٹمنٹ اور باڈی بیٹ ایونٹس اینڈ پی آر کی ہے۔برائیڈل کیٹیور ویک گولڈ ایڈیشن نیسلے ایوری ڈے کے اشتراک سے پیش کیا گیا جب کہ ایسوسی ایٹ اسپانسر ٹک ‘ پیپسی ہیں جب کہ کو سپورٹنگ اسپانسر کیک رسک ‘فریگرنس پارٹنر جے ڈاٹ‘ ٹرانسپورٹ پارٹنر کریم‘فوڈ پارٹنر پیزا ہٹ ‘میک اپ پارٹنر نو میک اپ نبیلہ اور آفیشل ریڈیو پارٹنر ایف ایم 106.2ہیں۔صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی نے اس موقع پر برائیڈل کیٹیور ویک کے حوالے سے اظہار رائے کرتے ہوئے کہا کہ برائیڈل کیٹیور ویک ملک ہائی پروفائل فیشن ایونٹس میں سے سب سے مقبول ایونٹ ہے ۔برائیڈل کیٹیور ویک سال میں دو مرتبہ کراچی اور لاہور میں برائیڈل ویک کی میزبانی کرتا ہے۔ہمارا اس تقریب کے انعقاد کا مقصد پاکستان کے مثبت تاثر کو اجاگر کرنا ہے۔ہم برائیڈل کیٹیور ویک کے ذریعے فیشن انڈسٹری کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں جو فیشن کی صنعت کے روشن مستقبل کا ضامن ہے۔اس سہہ روزہ فیشن شو کے پہلے دن ملک کے عروسی رجحانات کو یکجا کردیاگیا ۔ہر سال کی طرح اس سال بھی برائیڈ ل شو میں نہ صرف ملک کے مشہور و معروف ڈیزائنرز کے ساتھ ایسے نواردان کی صلاحیتوں کو بھی سامنے لایا گیا ہے جو نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر خود کو منوانے کے خواہاں ہیں۔اس انتہائی شاندارتقریب کے دوسرے دن سب سے پہلے حاضرین کو بی بی لندن کے پیش کئے گئے نیتا للا اور ترن تہلانی کا زبردست انتخاب دیکھنے کا موقع میسر آیا۔بعد ازاں دیپک اینڈ فہد‘ عائشہ ابراہیم‘عظمی بابر‘ ککی کانسپٹ ‘فوزیہ حماد زینب چھوٹانی کی تخلیقات پیش کی گئیں۔برائیڈل کیٹیور ویک کی ایک خاصیت مشہور و معروف شخصیات کو بطور شو اسٹاپرپیش کرنا ہے۔ حسن رضوی کی شاندار ڈانس پرفارمنس کے ساتھ حریم فاروق اور دانش تیمور نے دیپک اینڈ فہد ‘ سنبل اقبال نے عائشہ ابراہیم‘ منشا پاشا اور ٹیپو شریف نے عظمی بابر‘ عائشہ خان‘ نوین وقار اور معمر رانا نے ککی کانسپٹ اور شائستہ لودھی نے فوزیہ حماد کے خصوصی ملبوسات کی نمائش کی۔اس موقع پر ماہ میر کے مشہور ستاروں ایمان علی‘ علی خان اور فہد مصطفی نے زینب چھوٹانی کے شو اسٹاپر پیش کرکے حاضر ین کے دلوں کو چھولیا۔برائیڈل کیٹیور ویک گولڈ ایڈیشن کے حسن و آرائش نبیلہ اوراین جینٹس کی‘ ایونٹ کی ڈائریکٹس اور کوریوگرافی کیتن بھاٹیہ اور جیولری حمنی عامر کی ذمہ داری تھی۔ ایونٹ کی پبلک ریلیشننگ کی ذمہ داری ہم نیٹ ورک کے پی آر ڈپارٹمنٹ اور باڈی بیٹ ایونٹس اینڈ پی آر کی ہے۔تقریب کی آفیشل فوٹوگرافی احسن قریشی‘ حارث عثمانی اور کاشف راشد کررہے ہیں۔برائیڈل کیٹیور ویک گولڈ ایڈیشن نیسلے ایوری ڈے کے اشتراک سے پیش کیا گیا جب کہ ایسوسی ایٹ اسپانسر ٹک ‘ پیپسی ہیں جب کہ کو سپورٹنگ اسپانسر کیک رسک ‘فریگرنس پارٹنر جے ڈاٹ‘ ٹرانسپورٹ پارٹنر کریم‘فوڈ پارٹنر پیزا ہٹ ‘میک اپ پارٹنر نو میک اپ نبیلہ اور آفیشل ریڈیو پارٹنر ایف ایم 106.2ہیں۔حسب روایت اس بار بھی برائیڈل کیٹیور ویک کے لئے انتہائی شاندار اسٹیج سجایا گیا جس نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔امسال لگائے گئے اسٹیج کو فیشن شوز میں اپنے طرز کا واحد‘جدید اور اپنی طرزکا انتہائی منفرد اسٹیج قرار دیا جاسکتا ہے۔اس سہہ روزہ فیشن شو کے پہلے دن ملک کے عروسی رجحانات کو یکجا کردیاگیا ۔ہر سال کی طرح اس سال بھی برائیڈ ل شو میں نہ صرف ملک کے مشہور و معروف ڈیزائنرز کے ساتھ ایسے نواردان کی صلاحیتوں کو بھی سامنے لایا گیا ہے جو نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر خود کو منوانے کے خواہاں ہیں۔اس انتہائی شاندارتقریب کے تیسرے اور آخری دن حاضرین کے سامنے نکی نینا‘رنگ جا‘عمران راجپوت‘ عائشہ عمران‘آصفہ اینڈ نبیل‘ امیرعدنان اور سونیا باٹلاکے انتہائی خوبصورت اور منفرد ملبوسات پیش کئے گئے۔شو کے اختتامی روز فیشن انڈسٹری کے مقبول و معروف ناموں بشمول زارا شاہجان‘ کامیا روکنی‘ شمیل انصاری‘شہرذات‘ ثانیہ اینڈ عمیر‘ندا ازور‘ عمر سعید اوراعلان کی جانب سے ان کا زبردست انتخاب پیش کیا گیا۔امسال برائیڈل کیٹیور ویک میں نادیہ حسین‘ سنیتا مارشل‘ فوزیہ امان‘اریبہ حبیب‘ سیبل چوہدری ‘نورے بھٹی‘ رضوان علی‘ عباس جعفری اور عمر شہزاد جیسے بڑے اور مشہور ماڈلز نے حصہ لیا۔برائیڈل کیٹیور ویک کی ایک خاصیت مشہور و معروف شخصیات کو بطور شو اسٹاپرپیش کرنا ہے۔ زاہد احمد‘ یاسر مرزا‘ آغا علی اور سمیع خان نے عمران راجپوت‘ ثنا جاوید نے آصفہ اینڈ نیبل اور جیند خان نے رنگ جا کے شواسٹاپر زیب تن کئے۔حاضرین س وقت حیرت زدہ رہ گئے جب اظفر رحمن‘عرفان خان‘جارج فولٹن‘نور حسن‘فہد مرزا‘ اعجاز سلم‘وقار علی خان‘ معمر رانا‘شہزاد شیخ‘ علی سفینہ‘جاوید شیخ‘ احسن خان‘ عدنان صدیقی‘ثروت گیلانی‘ حرا ترین‘ فیا خان‘ سونیا باٹلا‘ ایشل‘ ہمایوں سعید‘سوہائی علی ابڑو‘ڈاکٹر جواد اور مسرت مصباح نے سونیا باٹلا کے ملبوسات پہن کر شو کا اختتام کیا۔برائیڈل کیٹیور ویک گولڈ ایڈیشن کے حسن و آرائش نبیلہ اوراین جینٹس کی‘ ایونٹ کی ڈائریکٹس اور کوریوگرافی کیتن بھاٹیہ اور جیولری حمنی عامر کی ذمہ داری تھی۔ ایونٹ کی پبلک ریلیشننگ کی ذمہ داری ہم نیٹ ورک کے پی آر ڈپارٹمنٹ اور باڈی بیٹ ایونٹس اینڈ پی آر نے کی ۔تقریب کی آفیشل فوٹوگرافی احسن قریشی‘ حارث عثمانی اور کاشف راشد کررہے تھے۔برائیڈل کیٹیور ویک گولڈ ایڈیشن نیسلے ایوری ڈے کے اشتراک سے پیش کیا گیا جب کہ ایسوسی ایٹ اسپانسر ٹک ‘ پیپسی ہیں جب کہ کو سپورٹنگ اسپانسر کیک رسک ‘فریگرنس پارٹنر جے ڈاٹ‘ ٹرانسپورٹ پارٹنر کریم‘فوڈ پارٹنر پیزا ہٹ ‘میک اپ پارٹنر نو میک اپ نبیلہ اور آفیشل ریڈیو پارٹنر ایف ایم 106.2تھے۔صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی نے اختتامی روز اظہار رائے کرتے ہوئے کہا کہ برائیڈل کیٹیور ویک ملک ہائی پروفائل فیشن ایونٹس میں سے سب سے مقبول ایونٹ ہے ۔برائیڈل کیٹیور ویک سال میں دو مرتبہ کراچی اور لاہور میں برائیڈل ویک کی میزبانی کرتا ہے۔ہمارا اس تقریب کے انعقاد کا مقصد پاکستان کے مثبت تاثر کو اجاگر کرنا ہے۔ہم برائیڈل کیٹیور ویک کے ذریعے فیشن انڈسٹری کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں جو فیشن کی صنعت کے روشن مستقبل کا ضامن ہے۔شو کے اختتام پر صدر ہم نیٹ ورک نے اعلان کیا کہ اگلا برائیڈل کیٹیور ویک 25سے27نومبر2016ء کو لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔