ماہ نور نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

ماہ نور نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

  

اداکارہ ماہ نور نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، رواں ماہ کے آخر میں پاکستان واپس آئیں گی۔ اداکارہ ماہ نور نے اپنی والدہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے ۔ ماہ نور مکہ میں قیام کرنے کے بعد مدینہ روانہ ہوگئی ہیں ۔ ماہ نواورر ان کی والدہ نے سعودی عرب کے دیگر مقدس مقامات کی زیارتمیں مصروف ہیں۔اداکارہ ماہ رواں کے آخر میں پاکستان واپس آجائیں گی۔حجاز مقدس سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے ماہ نور نے بتایا کہ میں ان خوش نصیبوں میں شامل ہوں جنہوں نے ایک سے زائد بار عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے ۔یہاں آکر جو روحانی سکون ملتا ہے اس کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے۔میں نے اور میری والدہ نے یہاں پر قیام کے دوران اپنے پیارے وطن ،عزیز و اقارب اور دوستوں کے لئے خصوصی دعائیں کی ہیں حجاز مقدس میں انسان دنیا کا ہر غم بھول جاتا ہے میری دلی دعا ہے کہ سب کو عمرہ کی سعادت حاصل ہو ۔اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ جب تک بلاوا نہیں آتا انسان کا یہاں آنا ممکن نہیں ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ماہ نور نے کہا کہ حج کی سعادت حاصل کرنا میری زندگی کی سب سے بڑی خواہش ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -