بارہ مولا میں انتظامیہ نے فوجی اور پندت کالونیوں کے لیے 200کنال اراضی مختص کردی

بارہ مولا میں انتظامیہ نے فوجی اور پندت کالونیوں کے لیے 200کنال اراضی مختص ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(کے پی آئی) شمالی کشمیر کے بارہ مولا ضلع مین انتظامیہ نے فوجی اور پندت کالونیوں کے لیے 200کنال اراضی مختص کر دی ہے ۔ ریاستی اخبار کے مطابق ضلع انتظامیہ بارہمولہ نے کشمیری پنڈتوں کے لئے 200کنال اراضی کی نشاندہی کی ہے تاہم ضلع حکام اراضی کی نشاندہی کے پیچھے مقصد کے بارے میں کوئی اطلاع دینے سے قاصر ہیں کہ آیا یہ اراضی مخلوط ٹان شپ یا علیحدہ کالونیوں کی تعمیر کے لئے استعمال کی جائے گی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ یشا مدگل نے کہا کہ ہمیں صرف اراضی کی نشاندہی کے احکامات صادر کئے گئے تھے اور ہم نے زمین کی نشاندہی کی ۔ہمیں دوسری کوئی اطلاع نہیں ہے ۔اطلاعات کے مطابق محکمہ مال کے حکام نے مختلف مقامات پر اراضی کی نشاندہی کے بعدبالآخر جہامہ بارہمولہ میں واقع اراضی پر رضا مندی ظاہر کی جو قصبہ بارہمولہ سے 8کلو میٹرکی دوری پر واقع ہے ۔محکمہ مال کے یک عہدیدا ر نے کہا ہمیں اطلاع ہے کہ شناخت شدہ اراضی ٹرانزٹ کیمپ کیلئے استعمال ہوگی تاہم مزید کوئی معلومات دستیاب نہیں ہے ۔ اگرچہ ضلع انتظامیہ اراضی کی نشاندہی کے مقصدکے حوالے لب بستہ ہے تاہم یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اراضی کا مقصد کشمیری مائیگرنٹ پنڈتوں کے لئے مخصوص کالونیاں تعمیر کرانا ہے ۔سماجی کارکن عارف حسین نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کیلئے شیری بارہمولہ میں پہلے سے ہی ٹرانزٹ کیمپ قائم ہے تو اس طرح کے مزید کیمپ کی تعمیر کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -