اٹلی ،حکومت کا بچوں کی پیدائش پر بونس دوگنا کرنے کا منصوبہ

اٹلی ،حکومت کا بچوں کی پیدائش پر بونس دوگنا کرنے کا منصوبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم (اے پی پی)اٹلی کی حکومت نے ملکی کم شرح پیدائش سے نمٹنے کیلئے بچوں کی پیدائش پر بونس کی رقم دوگنا کرنے کا منصوبہ بنالیا۔وزیر صحت بیٹرس لورنزین نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں شرح پیدائش تباہ کن حد تک گرچکی ہے جس کے ازالے کیلئے زیادہ بچوں کے حامل والدین کی بونس کی رقم کو بڑھا دیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ اس وقت بچے کی پیدائش پر بونس کی رقم 80 یورو (90 ڈالر) ہے جبکہ دوسرے اور تیسرے بچے کیلئے اس رقم کو دوگنا کردیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں شرح پیدائش اسی طرح کم رہی تو اگلے دس سال کے دوران بچوں کی سالانہ پیدائش 3 لاکھ 50 ہزار سے کم ہوجائے گی اس لیے وہ چاہتی ہیں کہ جوڑوں کو زیادہ بچوں کی پیدائش کی طرف راغب کرنے کیلئے ان کے بونس میں اضافہ کردیا جائے۔

مزید :

عالمی منظر -