روس میں ہیلی کاپٹر دریا میں گر کر تباہ ،دو افراد ہلاک

روس میں ہیلی کاپٹر دریا میں گر کر تباہ ،دو افراد ہلاک

ماسکو (اے پی پی)روس میں نجی ہیلی کاپٹر دریا میں گر کر تباہ ہونے کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق روس کے مغربی علاقے لینن گراڈ میں ایک نجی ہیلی کاپٹر دریا میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجہ میں دو افراد موقع پرہلاک ہو گئے ۔ حکام کے مطابق امدادی ٹیموں نے ہیلی کاپٹر کا ملبہ کو دریا سے نکال لیا ہے۔ تاہم بلا اجازت پرواز کر نے والے نجی ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

مزید : عالمی منظر