مرکزی گیٹ پر سیکیورٹی گارڈ تعینات ہے،پانی مضر صحت نہیں، ولبر جان

مرکزی گیٹ پر سیکیورٹی گارڈ تعینات ہے،پانی مضر صحت نہیں، ولبر جان

لاہور( خبرنگار) ای ڈی او تعلیم لاہور کے دفتر میں ناقص سیکیورٹی ، ویٹنگ روم اور پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (جنرل) ولبر جان کا کہنا ہے کہ صفائی کے اقدامات بہتر ہیں ۔ سیکیورٹی کے لئے مرکزی گیٹ پر سیکیورٹی گارڈ تعینات ہے۔ مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ دفتر میں مضر صحت پانی نہیں ہر دوسرے یا تیسرے روز پانی کی ٹینکیوں کی صفائی کی جاتی ہے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ملک محمد منشاء کاکہنا ہے کہ ویٹنگ روم واقعی نہیں ہے۔ اکثر اوقات ہیڈ ٹیچرز اور دیگر اساتذہ ان کے دفتر میں بیٹھ جاتے ہیں۔ ڈی ای اوز کے دفاتر کے سامنے ویٹنگ رومز میں فرنیچر کی جلد مرمت کروائی جائے گی ۔ ای ڈی ایڈمن نے مزید بتایا کہ ویٹنگ روم پر قبضہ نہیں کیا یہ دفتر ان کا ہے ۔ویٹنگ روم نہ ہے۔ الزام غلط ہے جبکہ ای ڈی او تعلیم لاہور طارق رفیق کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی سخت کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سائلین کے لئے جلد ویٹنگ روم بنا دیا جائے گا۔ تاہم دفاتر کی دیکھ بھال ٹھیک ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1