دفتر میں اساتذہ اور شہریوں کی شکایات میں اضافہ،انکوائریاں التواء کا شکار

دفتر میں اساتذہ اور شہریوں کی شکایات میں اضافہ،انکوائریاں التواء کا شکار

  

لاہور(خبرنگار) سال 2016ء کے چارماہ کے دوران ای ڈی او تعلیم لاہور کے دفتر میں اساتذہ اور شہریوں کی شکایات کے سلسلہ میں تیزی آئی ہے جس میں متعدد سکولوں کے ہیڈ ماسٹروں اور اے ای اوز سمیت ڈپٹی ڈی ای اوز کے خلاف شکایت پر انکوائریاں پینڈنگ پڑی ہیں۔ اسی طرح ای ڈی او تعلیم لاہور اور ایجوکیشن کمپلیکس میں بیٹھنے والے 30 کے قریب افسران کے رویے کے خلاف 1256 انکوائریاں اور شکایات کا انکشاف سامنے آیا ہے جبکہ 400 سے زائد انکوائریوں اور کیسز میں انصاف نہ ملنے پر اساتذہ اور شہریوں نے عدالتوں سے رجوع کر رکھا ہے۔ اس میں 256 کیسز سول کورٹ، 190 کیسز سیشن جج لاہور کی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔ جبکہ لیبر عدالت اور سروس ٹربیونل سمیت عدالت عالیہ میں بھی کیسز زیر سماعت ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -