سٹیٹ لائف کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی فیز فیز ایکسٹینشن قرار

سٹیٹ لائف کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی فیز فیز ایکسٹینشن قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(میاں اشفاق انجم سے)سٹیٹ لائف کواپریٹوہاوسنگ سوسائٹی کے فیز2کو فیز1ایکسٹینشن قرار دینے کی منظوری دے دی گئی ،فیز2کی ایک کنال فائل کو 14مرلے،10مرلہ کو7مرلے ،اور5مرلہ کو ساڑھے3مرلے رہائشی پلاٹ دینے کا فیصلہ،فی مرلہ 50ہزار روپے ڈویلپمنٹ چارجزعائد،سٹیٹ لائف فیز2 کے ممبران جو رہائشی پلاٹ کی آپشن میں نہیں آنا چاہتے انہیں ایک کنال کی فائل کے بدلے4مرلہ کمرشل ،دو کنال فائل کے بدلے 8مرلہ کمرشل دینے کی تجویزمنظور،4مرلہ کمرشل کے لیے 20لاکھ 8 مرلہ کمرشل کے لیے 40لاکھ ایک سال کی مدت میں اضافی ادا کرنا ہوں گے،سٹیٹ لائف کواپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے صدر شہزاد وحیدکی زیر صدارت سوسائٹی کے سنٹرل پارک میں جنرل کونسل کے ہنگامہ خیز اجلاس میں اہم فیصلے کر لیے گئے،سٹیٹ لائف کو اپریٹو ہاوسنگ ہاوسنگ سوسائٹی کو ڈی ایچ اے میں زم کرنے کی تجویزمسترد کرتے ہوئے ممبران نے صدر شہزاد وحید کو فیز1ایکسٹینشن کی خود ڈویلپمنٹ کرنے کا اختیار دیتے ہوئے متفقہ طور پرمنظوری دی ہے اسٹیٹ لائف فیز2اب اسٹیٹ لائف فیز1کی ایکسٹینشن کہلائے گا فیز2کے ممبران اپنی فائلوں کے بدلے ایکسٹینشن میں رہائشی پلاٹ حاصل کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں اگر کمرشل سے استفادہ کرنا چاہیں تو کمرشل حاصل کر سکتے ہیں ،اے جی ایم میں 12سو سے زائد ممبران کی شرکت،اے جی ایم میں متفقہ طور پر فیصلوں کی منظوری پر ممبران کا اظہار تشکر اور صدر شہزاد وحیدسیکرٹری میاں غضنفرکو کامیاب اے جی ایم کے انعقاد پر مبارک باد۔