ایل ڈی اے سٹی کیلئے موضع سدھڑ میں 1105کنال اراضی کیلئے کارروائی کا آغاز

ایل ڈی اے سٹی کیلئے موضع سدھڑ میں 1105کنال اراضی کیلئے کارروائی کا آغاز

لاہور( جنرل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نئی رہائشی سکیم ایل ڈی اے سٹی کے لئے موضع سدھڑ میں 1105کنال اراضی کے حصول کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے اور حصول اراضی ایکٹ1894ء کی دفعہ 9(1)کے تحت تمام ایسے افراد و حقداران جن کے مفادات مذکورہ اراضی سے وابستہ ہیں کو ہدایت کی ہے کے وہ موخہ 19مئی 2016ء کو دن 10بجے دن اصالتاً یا بذریعہ مختار عام لینڈ ایکوزیشن کلکٹر تھری ایل ڈی اے سے رابطہ کر کے اپنے حقوق و مفادات کے معاوضہ کے دعویٰ جات بشمول مفادات کی نوعیت، رقم معاوضہ و دیگر کوائف بابت پیمائش اراضی مذکورہ تحریری طور پر بمع دستخط و کاپی شناختی کارڈپیش کریں بعدازاں کوئی عذر قابل سماعت نہ ہوگا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1