ملتان روڈ تا شرقپور 13کلومیٹر نیا بائی پاس تعمیرکرنے کا منصوبہ

ملتان روڈ تا شرقپور 13کلومیٹر نیا بائی پاس تعمیرکرنے کا منصوبہ

  

لاہور( جنرل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نجی شعبے کے اشتراک سے موہلنوال ملتان روڈ سے جڑانوالہ روڈ شرقپور تک 13کلومیٹر طویل نئی بائی پاس روڈ کی تعمیر کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔بی او ٹی کے تحت نجی شراکت داراس نئی سڑک کا ڈیزائن تیار کرکے تعمیراتی کام مکمل کرنے کا ذمہ دار ہو گا جبکہ ایل ڈی اے اس کے لئے درکار اراضی ایکوائر کرنے اور کلیئر رائٹ آف وے کی فراہمی کے علاوہ یوٹیلٹی سروسز کی منتقلی کا کام انجام دیا ہے ۔ منصوبے کے تحت دریائے راوی پرایک نیا پل بھی تعمیر کیا جائے گا اور سڑک سے نکاسی آب کے لئے نظام بھی بچھایا جائے گا ۔ نجی کمپنی اس سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں سے ٹال ٹیکس وصول کر کے پچیس سال کی مدت میں اپنا سرمایہ واپس حاصل کر لے گی ۔لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اس مقصد کے لئے موزوں تجربے اور اہلیت کی حامل خواہشمند پارٹیوں سے پیشکشوں کی طلبی کی تاریخ میں 25جولائی 2016ء تک توسیع کر دی ہے ۔*****

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -