رمضان بازاروں میں انتظامات کے حوالے سے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں

رمضان بازاروں میں انتظامات کے حوالے سے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں

لاہور( جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے رمضان بازاروں میں انتظامات کے حوالے سے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔ڈی سی او لاہور نے بتایا کہ رمضان بازاروں میں پھلوں اور سبزیوں کی ڈیمانڈ اورسپلائی کو متوازن رکھنے، فیر پرائس شاپس پر پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی ،ٹرانسپورٹ کے پلان اور سیل ڈیلر زسے میٹنگ کے لیے 4افسران کی ڈیوٹیاں لگا ئی گئی ہیں ۔کمیٹی میں پی ایس ٹو ایڈمنسٹریٹر، ای ڈی او(زراعت)، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور ای اے ڈی اے لاہور شامل ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ رمضان بازاروں میں نیشنل او ر ملٹی نیشنل کمپنیوں کی پروڈکٹ کی فروخت پر نظر رکھنے کے لیے 3رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے۔کمیٹی میں ڈی او(سی)لاہور،ڈسٹرکٹ آ فیسر( فوڈ)اور ڈی او( انڈسٹری) ٖ شامل ہیں۔کمیٹی کے اراکین کو نیشنل او ر ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نمائندگان اور متعلقہ افراد سے میٹنگ کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔رمضان بازاروں میں مسلسل بجلی کی فراہمی ، جنریٹرز ،پنکھوں اور ڈی فریزرز کی فوری مرمت کے لیے ڈ سٹرکٹ آ فیسر( ای اینڈ ایم) عبدالقیوم نیازی کو فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔ عبدالقیوم نیازی کو ٹاؤن آفیسرز کے ساتھ ملکر جا معہ پلان مرتب کر کے4دن میں ڈی سی او آفس میں رپورٹ ارسال کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹاؤنز میں شکایت سیل بنائے جائیں گے جہاں پر تمام ریکارڈ بازار کے شروع سے لیکر اختتام تک رہے گا۔رمضان بازاروں میں مسلسل چینی کی فراہمی اور چینی کی تقسیم کے لیے کنٹرول روم کے قیام ،تمام رمضان بازاروں میں چینی کی سپلائی کے لیے ٹرانسپورٹ کے پلان، اس کے ارسال کی تقسیم کا ریکارڈ رکھنے کے لئے اے ڈی سی( آر) کو فوکل پرسن نامزدکیاگیا ہے۔ڈسٹرکٹ آفیسر (لایؤسٹاک) اور ڈسٹرکٹ آفیسر(فوڈ سیکورٹی )کو پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے ساتھ ملکر رعائتی نرخوں پر مرغی کے گوشت اور انڈوں کی رمضان بازاروں میں فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔رمضان بازاروں میں آٹا کی سپلائی کے لیے ایڈمن آفیسر( کنڈکٹنگ) اور ڈی ایف سی( ون) اور ڈی ایف سی( ٹو) کو نامزد کیا گیا۔اسی طرح ڈسٹرکٹ آفیسر(مانیٹرنگ اینڈ انکوائری) کو تمام رمضان بازاروں کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد، تمام رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ ،دسترخوانوں کی مانیٹرنگ،پرائس کنٹرول کی روزانہ کی رپورٹ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1