وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں پہنچ کر عوام کے دل جیت لئے، چودھری طارق نسیم

وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں پہنچ کر عوام کے دل جیت لئے، چودھری طارق نسیم

لاہور (خبر نگار) یونین کونسل 154 کے وائس چیئرمین چودھری طارق نسیم نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر انگلیاں اٹھانے والے خود آف شور کمپنیوں کے مالک اور ٹیکس نادہندہ ہیں، اب انہیں بھی اپنا حساب دینا ہوگا۔وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے پارلیمنٹ میں جا کر پوری دنیا کے دل جیت لئے ہیں اور جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کے خواب خاک میں مل گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’پاکستان‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے۔ چودھری طارق نسیم نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور اس کی زندہ مثال بجلی پیدا کرنے کے درجنوں منصوبے اور سکھر سے ملتا موٹر وے سب سے بڑے پروجیکٹ ہیں جبکہ میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں جنوبی پنجاب سمیت پورے صوبے میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے جا رہے ہیں۔ تعلیمی شعبہ سمیت صحت اور شہریوں کو سفر کی سستی سہولتیں، پینے کا صاف پانی، سیوریج کے پرانے سسٹم کی تبدیلی اور میٹرو ٹرین سمیت دیگر بڑے بڑے منصوبوں سے عوام کی تقدیر بدل جائے گی اور بالخصوص اورنج ٹرین لائن سستی سفری سہولتوں میں سنگ میل ثابل ہو گی۔ انہو ں نے کہا کہ پانامہ لیکس ایشو پر اب اپنا نام آنے پر کچھ سیاست دان اب منہ چھپا رہے ہیں، ان کو پہلے ہی سوچ سمجھ کر بیان دینے چاہئیں تھے۔ اب انہیں بھی حساب دینا پڑے گا اور وہ بھی وائٹ کرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔اب ان سے حساب لے کر چھوڑیں گے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے پارلیمنٹ پہنچ کر عوام کے دل جیت لئے ہیں اور اپوزیشن کے ان مخالفوں کے خواب خاک میں ملا دیئے ہیں جو کہ صبح و شام جھوٹی افواہیں پھیلا رہے تھے اور عوام میں بدگمانی اور عوام کو گمراہ کر رہے تھے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور ا ن کی پوری ٹیم پر پورے ملک سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی عوام بھرپور اعتماد کرتی ہے اور انشاء اللہ میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف عوام کی امنگوں پر پورا اتریں گے اور 2018ء ملک کو بجلی کے بحرانوں سے نکالنے کا سال ثابت ہو گا اس کے بعد ہمیشہ کے لئے بجلی جیسے بحران سے ملک نکل پڑے گا اور صنعتی پہیہ کبھی نہیں رک سکے گا جس سے ملکی ترقی اور برآمدات میں اضافہ اور صنعت ترقی کرے گی جبکہ اورنج ٹرین لائن منصوبہ اور سکھر سے ملتان تک موٹر وے کے نئے منصوبے سے گھنٹوں کا سفر منٹوں میں طے ہو گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1