حکمران سیاست کا آغاز سچ بول کر کرتے تو آج موجودہ حالات کا سامنا نہ کرنا پڑتا ،میاں ایوب

حکمران سیاست کا آغاز سچ بول کر کرتے تو آج موجودہ حالات کا سامنا نہ کرنا پڑتا ...

لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق مشیر وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ اگر حکمران پہلے دن سے ہی اپنی سیاست کا آغاز سچ بول کر کرتے تو آج ان کو موجودہ حالات کا سامنا نہ کرنا پڑتا جب حکمرانوں کے بچے بیرون ممالک سرمایہ کاری کریں گے وہاں جا کر پراپراٹی خریدیں گے وہاں پر گھر خریدیں گے تو پھر ایسے حکمرانوں کے کہنے پر بیرون ممالک موجو د پاکستانی کیسے پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے حکمرانوں کو ثابت کرنا ہو گا کہ وہ پاکستان کے ساتھ مخلص ہیں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے حکمرانوں نے پاکستان کو اپنے لئے حاکمیت کے لئے رکھا ہے اور یہاں سے دولت لوٹ کر بیرون ملک منتقل کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1