نوازشریف اپنے بچوں کے کاروباری ایڈوائزر اور ''سہولت کار''رہے ہیں،اشرف بھٹی

نوازشریف اپنے بچوں کے کاروباری ایڈوائزر اور ''سہولت کار''رہے ہیں،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف اپنے بچوں کے کاروباری ایڈوائزر اور ''سہولت کار''رہے ہیں۔میاں نوازشریف سے مشاورت اوران کی ہدایات کے بغیر ان کے بچے کوئی قدم نہیں اٹھاتے۔جاتی امراء کے محلات کیلئے ہزاروں ایکٹر اراضی خریدنے اوررائیونڈروڈ سے جاتی امراء تک سڑک بنوانے کیلئے سرکاری اثرورسوخ اورسرکاری پیسہ استعمال کیا گیا۔اگراس متنازعہ اراضی اورسڑک کی تعمیر بارے شفاف تحقیقات کرلی جائیں تواس کے نتیجہ میں جوچارج شیٹ تیارہوگی وہ حکمرانوں کواحتساب کے کٹہرے میں کھڑاکرنے کیلئے کافی ہے ۔وہ فردوس پارک میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ نوازشریف کے آشیربادسے ان کے بچے چھوٹی عمر میں بڑوں سے زیادہ تجربہ کارہوگئے۔حکمران خاندان کی ٹیکس چوری ''اوروں کونصیحت خودمیاں فضیحت''کے مصداق ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاناماانکشافات میں میاں نوازشریف کابراہ راست نام نہیں مگر شریف خاندان کی آف شورکمپنیوں میں میاں نوازشریف کا''کام ''بولتا ہے۔