ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

لا ہور (جنر ل ر پو رٹر ) پاکستان ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز مقامی ہو ٹل میں منعقد ہوا، اجلاس میں ملک بھر سے ہومیو پیتھک ڈاکٹرز اور فارماسسٹس نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق پی سی میں پاکستان ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں صدر نیشنل کونسل فارہومیو پیتھی پاکستان ڈاکٹر محمودالحق عباسی، ڈاکٹرجاوید اعوان، ڈاکٹر عرفان ولی، ڈاکٹر نعیم حفیظ، ڈاکٹر فیصل سلیم، ڈاکٹر ثانیہ کھیڑا، ڈاکٹرمحمد امین اور ڈاکٹر زبیر قریشی سمیت ملک بھر سے ہومیو پیتھک ڈاکٹرز اور فارماسسٹس نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پی ایچ ایم اے کی بنیاد 1975میں رکھی گئی۔ اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی ایسوسی ایشن ہے جسے قومی اسمبلی سے ہومیوپیتھک طریقہ علاج اور ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کو قانونی تحفظ کے لیے یو ایچ ایس ایکٹ 1965 میں ترامیم منظور کرائیں۔ ترامیم کے بعد پی ایچ ایم اے کی قیادت نے بی سی سی انٹر بورڈ کمیٹی ا?ف چیئرمین سے ڈی ایچ ایم ایس ڈپلومہ کے پہلے دوسال کو ایف ایس سی ہومیوکے مساوی تسلیم کروانیمیں کردار ادا کیا۔ ڈاکٹر محمودالحق نیبتایا کہ سینکڑوں ہومیو پیتھک ڈاکٹرز ایف ایس سی اور بی ایس سی کیمساوی سرٹیفکیٹس حاصل کررہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1