حکومت لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے ڈاکٹروں کو تنخواہیں فوری ادا کرے،سجاد بلوچ

حکومت لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے ڈاکٹروں کو تنخواہیں فوری ادا کرے،سجاد بلوچ

لاہور( جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کے آرگنائزر سجاد بلوچ نے کہا ہے کہ حکمران لیڈی ولینگٹن ہسپتال کے ڈاکٹروں کو ان کی تنخواہیں فوری طور پر ادا کرے اور ملتان میں بھی400افراد کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ واپس لے۔انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے اور ملک میں بے روزگاری کی وجہ سے جراثیم میں اضافہ ہورہا ہے مگر حکمران غربت ختم کرنے کی بجائے لوگوں کو بے روزگار کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ غربت کے مارے لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہورہے ہیں جو حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1