چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور چین کا ایک لازوال تحفہ ہے،رانا ارشد
لاہور( جنرل رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن و کلچر رانا محمد ارشد نے مسلم لیگی کارکنوں سے ملاقات میں کہاہے کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور چین کا پاکستان کیلئے ایک لازوال تحفہ ہے اور سی پیک کے تحت پنجاب سمیت پاکستان بھر میں منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔سی پیک کے منصوبوں سے پاکستان سمیت پورے خطے کو معاشی فوائد حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی اور خوشحالی کے سفر پر چل پڑا ہے۔چند مٹھی بھر عناصر عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی میں جان بوجھ کر رکاوٹیں ڈال رہے ہیں لیکن عوام نے ایسے عناصر کو عام انتخابات 2013 اور بلدیاتی الیکشن میں مسترد کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اوراسے مل کر مضبوط اور توانا بنائیں گے۔