نا جائز دولت والے حکمرانوں کا اقتدار جائز نہیں ہو سکتا،صاحبزادہ حامد رضا

نا جائز دولت والے حکمرانوں کا اقتدار جائز نہیں ہو سکتا،صاحبزادہ حامد رضا

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نا جائز دولت والے حکمرانوں کا اقتدار جائز نہیں ہو سکتا۔ حکومت اور اوپوزیشن سمیت سب کا احتساب ہوناچاہیئے۔کرپٹ مافیا نے ملکی ترقی و خوشحال کا راستہ روک رکھا ہے۔حکمران اپنی جائیدادیں اور اولادیں ملک میں لائیں۔ پارلیمنٹ وزیر اعظم کو کام کرنے سے روک دے۔ حکمران اشرافیہ پاکستان میں صرف حکمرانی کیلئے آتی ہے۔کرپشن کے ناسور نے پاکستان کو مفلوج کررکھا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی تحاد کونسل پنجاب کی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے۔حکومت کی نااہلی و ناکامی ثابت ہو چکی ہے۔وزیراعظم کا استعفیٰ ہے بحران کا واحد حل ہے۔کرپشن ہی ملکی مسائل کی اصل جڑ ہے۔کرپشن ختم ہو جائے تو آدھے مسائل حل ہو جائیں گے۔جن ممبران پارلیمنٹ کے نام آف شور کمپنیوں میں آیا ہے انہیں ابھی استعفیٰ دے دینا چاہیئے۔حکمران خاندان کا عبرت ناک انجام قریب ہے۔پاکستان کا استحکام ، ترقی و خوشحالی کیلئے کرپشن کو ختم کر نا ہو گا۔ قوم کرپٹ افراد کا سماجی بائیکاٹ کرے۔ اپنے اثاثے پاکستان منتقل نہ کرنے والوں پر سیاست میں حصہ لینے پر پابندی ہو نی چاہیئے۔جمہوریت کو بچانے کیلئے احتساب نا گزیر ہو چکا ہے۔کرپشن کے کینسر نے پاکستان کو آئی سی یو میں پہنچا دیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -