پنجابی زبان سے محبت کرنے والے آج بھی موجود ہیں، اشرف سہیل
لاہور(پ ر) گزشتہ 20 سال سے پنجابی زبان میں بچوں کا رسالہ پکھیرو شائع کرکے ثابت کر دیا ہے کہ آج بھی پنجابی پڑھنے اور لکھنے والے اپنی مادری زبان سے محبت کرتے ہیں۔ پنجابی زبان میں بچوں کے لئے شائع ہونے والے واحد رسالے پکھیرو نے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بیرون ملک میں بھی مقبولیت حاصل کی ہے۔ میں اپنی محنت اور لگن سے مطمئن ہوں۔ ان خیالات کا اظہار مہینہ وار پکھیرو کے مدیر اشرف سہیل نے وفائے پاکستان اور ادبی فورم کے زیر اہتمام تقریب پذیرائی میں کیا۔ گلوکار شوکت علی نے اس موقع پر کہا کہ میں گلوکاری کرنے والا انسان ہوں لیکن پکھیرو پڑھنے کے بعد میں نے بھی بچوں کے لئے گیت اور نظمیں لکھی ہیں۔ بابائے پنجابی ڈاکٹر فقیر محمد فقیر، چیئر کے چیئرمین پروفیسر جنید اکرم نے ماہنامہ پکھیرو اور اشرف سہیل کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
حاجی محمد لطیف کھوکھر، ابوالحسن طارق، عبدالصمد مظفر، محمد ناصر زیدی، اظہر عباس، علی اکمل تصور، نادر کھوکھر، نذیر انبالوی، صائمہ محمد علی، ایم وائی قیصر، آصف سلیم، حنیف زاہد، تاج انصاری اور عقیل شافی نے بھی اظہار خیال کیا۔