پی یو کے طلبہ کا آل پاکستان ڈیبیٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ

پی یو کے طلبہ کا آل پاکستان ڈیبیٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ

لاہور(خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ نے پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد میں منعقدہ پہلے آل پاکستان پارلیمنٹری ڈیبیٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے کلین سوئپ کر لیا۔ اردو پارلیمنٹری مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی کی اے ٹیم نے پہلی جبکہ انگلش پارلیمنٹری مقابلو ں میں پنجاب یونیورسٹی کی بی ٹیم نے پہلی پوزیشن جیتی اور انگلش پارلیمنٹری مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی کی اے ٹیم رنر اپ رہی۔ ان مقابلو ں میں پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ ثمین خان کو انگلش اور ارفع خورشید کو اردو کی بہترین مقرر قرار دیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4